پولینڈ،یوکرائنی سیاحوں کی بس کو حادثہ، 3افرادہلاک،18زخمی 

پولینڈ،یوکرائنی سیاحوں کی بس کو حادثہ، 3افرادہلاک،18زخمی 
پولینڈ،یوکرائنی سیاحوں کی بس کو حادثہ، 3افرادہلاک،18زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وارسا(آن لائن)جنوب مشرقی پولینڈمیں ایک بس جویوکرائنی سیاحوں کولیکرآسٹریاجارہی تھی ،سڑک سے قلابازی کھاتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری ،جس کے نتیجے میں 3افرادہلاک اور18زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بس یوکرائن کے شہرلیف سے دیرگئے بیاناجارہی تھی جب یہ لیسزاواڈولناگاؤں کے نزدیک نیشنل 28شاہراہ پرایک موڑکاٹتے ہوئے حادثے کاشکارہوگئی ۔ ترجمان زیگورزلاٹوسیفک نے کہاکہ گاڑی سڑک سے پھسلنے کے بعدالٹ گئی اورمتعددقلابازیاں کھاتے ہوئے نیچے جاگری ۔ انہوں نے بتایاکہ حادثے میں 3 افرادہلاک ہوگئے ہیں ۔