سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر شہری کی خود سوزی کی کوشش

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر شہری کی خود سوزی کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر فیض رسول نامی شخص نے اہل خانہ کے ساتھ پٹرول ڈال کر خود سوزی کی کوشش کی تاہم وہاں موجود پولیس اہلکاروں (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے قابو کرلیا ،جس کے بعد اسے اہل خانہ سمیت تھانہ پرانی انارکلی منتقل کردیا گیا ،فیض رسول کا کہنا تھا کہ اسے سمیر کمپنی کے ایڈمن نے بلاوجہ نوکری سے نکال دیا ہے ،نوکری سے نکالے جانے سے گھر میں فاقے چل رہے ہیں، میں زندہ نہیں رہنا چاہتا ہے خود کو ختم کرنا چاہتا ہو،دریں اثناء سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر پی آئی اے اور پنجاب یونیورسٹی کے کنٹریکٹ ملازمین نے بھی مظاہرہ کیااور اپنے مستقلی کا مطالبہ کیا ۔
خود سوزی کی کوشش