چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے ضیا قادر قریشی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
کراچی(صباح نیوز)قومی ایئرلائن میں بد انتظامی، پی آئی اے نے چیف آپریٹنگ آفیسر ضیا قادر قریشی کو فارغ کر دیا۔ ان کی سرکاری میل کو بلاک کر کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پی آئی اے نے اعلی افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پہلے سی ایف او کا نمبر آیا(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
، اب چیف آپریٹنگ آفیسر ضیا قادر قریشی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ضیا قادر قریشی کی سرکاری میل بلاک کر کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جولائی ء 2017میں بھاری تنخواہ پر بھرتی ہونے والے سی او کی ناقص کارکردگی اور پیرس میں ہونیوالے واقعے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
ضیاء قادرقریشی