سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے میگا کرپشن پر ایف آئی سے بریفنگ طلب کر لی
اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے میگا کرپشن کیسز پر ایف آئی حکام سے کل پیر کو بریفنگ طلب کر لی،کمیٹی نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایشیا پیسیفک گروپ اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف )کے تحفظات اور اس حوالے سے اٹھائے گئے (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
اقدامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ کمیٹی کی صدارت سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کریں گے۔ کمیٹی نے سی ڈی اے، پی آئی اے ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اور سرکاری و نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی یف آئی اے سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام آباد میں صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے میئر اسلام آباد پیٹروپولیٹن کارپوریشن سے بھی آئندہ اجلاس میں کمیٹی نے بریفنگ طلب کر لی۔اس کے علاوہ ئمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پاکستان میں منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایشیا پیسیفک گروپ اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف )کے تحفظات اور ان تحفظات کو دور کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات پر بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رپورٹ طلب کر لی۔
بریفنگ طلب
ف