دہشتگرد کو سزا سے بچانے کیلئے جعلی سرٹیفکیٹ بناکر دینے پرخاتون سمیت 2ملزمان گرفتار
کراچی (ویب ڈیسک) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک دہشت گرد کو سزا سے بچانے کے لیےجعلی کاغذات تیار کرکے دینے والی خاتون سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سال 2013 میں گرفتار ہونے والے خطرناک دہشت گرد معاویہ بشیر کو سزا سے بچانے کے لیے جعلی اسکول لیونگ سر ٹیفیکیٹ تیار کرکے دہشت گرد کو فراہم کردیا گیا، دہشت گرد نے وہ سرٹیفیکیٹ عدالت میں پیش بھی کیا جس میں ظاہر کیا گیا تھا کہ اس کی عمر کم ہے لہذا اس کے ساتھ کم عمر ملزمان والا سلوک کیا جائے، وہ سرٹیفیکیٹ تصدیق کے لیے سی ٹی ڈی کو موصول ہوا جس پر سی ٹی ڈی نے تصدیق کی تو سرٹیفیکیٹ جعلی نکلا جبکہ جس اسکول کی مہر لگی ہے اس اسکول کے ریکارڈ میں ملزم کا نام بھی نہیں ۔