غداری کیس میں پرویز مشرف کے وکیل کو تحریک انصاف نے وفاقی وزیر بنا دیا، یہ کون ہیں اور کس وزارت کا قلمدان دیا گیا؟ تہلکہ خیز خبرآگئی

غداری کیس میں پرویز مشرف کے وکیل کو تحریک انصاف نے وفاقی وزیر بنا دیا، یہ کون ...
غداری کیس میں پرویز مشرف کے وکیل کو تحریک انصاف نے وفاقی وزیر بنا دیا، یہ کون ہیں اور کس وزارت کا قلمدان دیا گیا؟ تہلکہ خیز خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے جس میں بیرسٹر فروغ نسیم کو قانون و انصاف کا قلمندان سونپ دیا گیاہے۔
نجی اخبار جنگ نیوز کے مطابق اب یہ نقطہ سامنے آ رہاہے کہ فروغ نسیم کو وفاقی وزیر بنا دیا گیاہے تاہم اب پی ٹی آئی مشرف کے خلاف غداری کیس کو جاری رکھ سکے گی یا نہیں ۔فروغ نسیم خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے وکیل دفاع تھے۔یہ خصوصی عدالت 18نو مبر ، 2013کو ن لیگ کی حکومت بننے کے 6ماہ بعد بنائی گئی تھی۔وہ اب تک کیس سے الگ نہیں ہوئے ہیں لیکن کابینہ رکن کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد وہ اس مقدمے کی پیروی نہیں کرسکیں گے۔
مقامی انگریزی اخبار کے صحافی نے فروغ نسیم سے سوال کیا کہ وہ غداری کے مقدمے کے حوالے سے اب کیا کریں گے تو ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ میں کیا کروں گا، مجھے تھوڑا وقت چاہیے ، میں بعدازاں اس پر تفصیل سے گفتگو کروں گا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اب بھی پرویز مشرف کے وکیل ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ کیا یہ ابھی بتانا ضروری ہے؟میں ابھی گھروالوں کے ساتھ ہوں لہٰذا تفصیل سے اس پر بات نہیں کرسکتا۔
سابق نگراں وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر کا ماننا ہے کہ یہ ایک مشکل صورتحال ہے۔فروغ نسیم وزیر قانون بننے کے بعد مقدمے کی پیروی نہیں کرسکیں گے۔ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ وزیر قانون کی حیثیت سے اس مقدمے کو جاری رکھنے یا ختم کرنے سے متعلق رائے دے سکتے ہیں۔اس پر علی ظفر کا کہنا تھا کہ وہ نہ ہی مقدمے کے حق میں اور نہ ہی اس کے خلاف رائے دے سکتے ہیں اور ممکن ہے کہ اس مسئلے کو کابینہ بھجوادیا جائے تاکہ مشترکہ فیصلہ کرسکیں۔
خصوصی عدالت دوبارہ سماعت شروع کرچکی ہے اور سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو واپس لانے کی ہدایت کردی ہے لہٰذا اب اس بات کا انحصارعمران خان پر ہے ، نہ صرف بحیثیت وزیر اعظم بلکہ بحیثیت وزیر داخلہ بھی ، کیوں کہ وہ یہ عہدہ اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔خصوصی عدالت میں اس مقدمے کی سماعت 20اگست کو ہوگی ، جو کہ پی ٹی آئی حکومت کے لیے پہلا بڑا چیلنج ہوگا۔

مزید :

قومی -