وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب،جگنو محسن نے عثمان بزدار کو ووٹ کاسٹ کیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں آزاد رکن اسمبلی جگنو محسن نے تحریک انصاف کے امیدوار عثمان بزدار کو ووٹ کاسٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی صدارت میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
آزادارکان نے اپناووٹ پی ٹی آئی کے پلڑے میں ڈال دیا،پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی اہلیہ اور آزادرکن اسمبلی جگنو محسن ،احمدعلی او لکھ اور راہ حق پارٹی کے محمد معاویہ نے بھی اپنا ووٹ تحریک انصاف کے امیدوار عثمان بزدار کوکاسٹ کیا۔
واضح رہے کہ معروف صحافی اور چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے مٹکے کے نشان پر اوکاڑہ کے حلقے پی پی 184 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن تھا اور مخالف امیدوار کو شکست دیدی تھی۔