وزیراعظم عمران خان سے ملنے امریکہ سے کون سا اہم ترین شخص پاکستان آ رہا ہے، سب سے بڑی خبر آ گئی

وزیراعظم عمران خان سے ملنے امریکہ سے کون سا اہم ترین شخص پاکستان آ رہا ہے، سب ...
وزیراعظم عمران خان سے ملنے امریکہ سے کون سا اہم ترین شخص پاکستان آ رہا ہے، سب سے بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی انتخابی فتح کے بعد سے کئی ممالک کے سفراء ان سے ملاقات کر چکے ہیں اور اب ان کے وزیراعظم بننے کے بعد امریکہ سے ایک انتہائی اہم شخص ان سے ملاقات کے لیے آ رہا ہے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق یہ شخص امریکی وزیرخارجہ مائیکل پومپیو ہیں جو ممکنہ طور پر ستمبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سفارتی و حکومتی ذرائع کے مطابق مائیکل پومپیو عمران خان اور ان کی حکومتی ٹیم کے اراکین سے ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق مائیکل پومپیو پہلے غیرملکی عہدیدار ہوں گے جو نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ’’مائیکل پومپیو عمران خان اور دیگر پاکستان حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں بالخصوص دو بڑے مسائل پر گفتگو کریں گے جن میں پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات کی بحالی اور افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکی کوششوں میں پاکستان کی حمایت شامل ہیں۔ ‘‘ مائیکل پومپیو 5ستمبر کو پاکستان آئیں گے اور یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کہ بیورو فار ساؤتھ ایشیئن افیئرز کی سربراہ ایلیس ویلز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔