بیٹے کی بطور وزیر اعلیٰ نامزدگی تاریخ ساز فیصلہ ہے ، عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے: فتح محمد بزدار

بیٹے کی بطور وزیر اعلیٰ نامزدگی تاریخ ساز فیصلہ ہے ، عمران خان کی قیادت پر ...
بیٹے کی بطور وزیر اعلیٰ نامزدگی تاریخ ساز فیصلہ ہے ، عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے: فتح محمد بزدار

  

ڈیرہ غازی خان، تونسہ شریف (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے پنجاب کے نامزد وزیر اعلیٰ سردار عثمان خان بزدار کے والد سابق ممبر پنجاب اسمبلی بزدار قبیلہ کے چیف فتح محمدخان بزدار نے  کہا کہ عمران خان نے میرے بیٹے عثمان خان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر کے تاریخ ساز فیصلہ کیا،  سردار عثمان پنجاب خصوصاً جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

روزنامہ 92 کے مطابق سردار عثمان خان بزدار کا تعلق جنوبی پنجاب کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقے تونسہ شریف سے ہے جو آج بھی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے خصوصاً ڈیرہ غازی خان کا ٹرائبل ایریا پسماندگی کا شکار ہے، خوشی ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنے منشور کے مطابق جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے کے ایم پی اے کو بطور وزیراعلیٰ نامزد کیا۔

فتح محمد خان بزدار نے مزید کہا کہ ن لیگ اورپیپلز پارٹی کی سابقہ حکومتوں کے دور میں ہمارے پسماندہ علاقے کو نظر انداز کیا گیا، یہی وجہ ہے کہ الیکشن میں جنوبی پنجاب کے عوام نے دونوں جماعتوں کو مسترد کر کے پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی اور عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ڈیرہ غازی خان