آسٹریا کی وزیر خارجہ کی شادی پر روسی صدر پیوٹن کا رقص ،محفل لوٹ لی

آسٹریا کی وزیر خارجہ کی شادی پر روسی صدر پیوٹن کا رقص ،محفل لوٹ لی
آسٹریا کی وزیر خارجہ کی شادی پر روسی صدر پیوٹن کا رقص ،محفل لوٹ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(آن لائن)آسٹریا کی وزیر خارجہ کیرن کینیسل کی شادی کے موقع پر روسی صدر پیوٹن نے رقص کرکے محفل لوٹ لی۔ شادی کے موقع پر موجود مہمانوں نے پیوٹن کو دل بھر کر داد دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کسی وزیر خارجہ کی شادی ہو اور کوئی خاص مہمان نہ آئیں، ایسے تو حالات نہیں، تاہم کسی مملکت کے سربراہ کا آنا ضرورت اچھمبے کی بات ہے اور اگر وہ بھی روسی صدر پیوٹن ہو تو جناب گویا سونے پر سہاگہ۔ اور ایسا ہی کچھ اس وقت ہوا جب ہاتھوں میں گلدستہ تھامے پیوٹن کیرن کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال ہوا۔شادی کی پوری تقریب میں دلہا اور دلہن کے ہمراہ پیوٹن بھی مرکز نگاہ بنے رہے۔ شادی میں پیوٹن کی وہ شخصیت سامنے آئی، جو ان کے قریبی حلقے نے ہی دیکھی ہوگی۔کھانے سے قبل پیوٹن نے دلہن یعنیِ آسٹرین وزیر خارجہ کا ہاتھ پکڑ کر رقص کیا، جسے وہاں موجود لوگوں نے اپنے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیا۔
رپورٹ کے مطابق نیوی بلیو رنگ کے کپڑوں میں پیوٹن جاذب نظر لگے جبکہ دلہن نے روایتی الپائن لباس ڈیرنڈل زیب تن کیا۔ہیلی کاپٹر کے ذریعے آنے کی بار بار اطلاعات کے مطابق روسی صدر شاہانہ پروٹوکول کے ہمراہ گاڑیوں کے قافلے میں شادی کی جگہ پہنچے۔ ان کے ہمراہ آسٹریا کی سابق خاتون اول بھی تھیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔