وزیر اعظم عمران خان کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی بھی نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حق میں بول پڑے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بننے سے جنوبی پنجاب کی پسماندگی دور ہوگی،وزیراعلیٰ آئینی طور پر بااختیار ہوتا ہے ،ایک غریب آدمی وزیراعلیٰ بن گیا ہے اسے سپورٹ کرنا چاہیے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں پسماندگی بڑھی ہے،ایک غریب آدمی وزیراعلیٰ پنجاب بن گیا ہے ان کاعلاقہ خوددیکھ چکاہوں۔ان کا کہنا تھا کہ سپیکر کاکردارسب کو ساتھ لے کرچلناہے،نوازشریف کاکیس عدالت میں ہے اس پرتبصرہ نہیں کرناچاہیے۔ان کا کہناتھاکہ بطورسپیکرتمام ممبران کامشکور ہوں،قائد ایوان کے تمام مراحل خوش اسلوبی سے مکمل ہوگئے،اللہ کا شکراداکرتے ہیں جمہوری عمل مکمل ہوگیا۔