عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی معروف بھارتی کرکٹر نے سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ،فیلڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے الجھنے والے بھارتی کرکٹر نے انتہا پسند بھارتی جماعت بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا

عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی معروف بھارتی کرکٹر نے سیاست میں قدم رکھنے کا ...
عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی معروف بھارتی کرکٹر نے سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ،فیلڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے الجھنے والے بھارتی کرکٹر نے انتہا پسند بھارتی جماعت بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر کرکٹ کے حلقوں میں ان کے جوش و جذبے اور لگن کو خوب سراہا گیا اور سابق کرکٹروں نے وزیراعظم عمران خان کو خوب مبارکباد دی ۔عمران خان پہلے شخص ہیں جو کرکٹ سے سیاست میں آکر ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے اور اب انہیں دیکھ کر معروف بھارتی کرکٹر نے بھی سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بلے باز گوتم گمبھیر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو کر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔حکمراں جماعت بی جے پی نے بھی گوتم گمبھیر کو دلی سے آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ دلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے۔

واضح رہے کہ گوتم گھمبیر پاکستان کے ساتھ میچ میں ہمیشہ شاہینوں سے الجھتے تھے ،ان کی شاہد آفریدی ،کامران اکمل اور شعیب اختر سے بھی میچ کے دوران لڑائی ہو چکی ہے اور وہ بھارتی میڈ یا پر بھی پاکستان مخالف بیان دیتے رہتے ہیں ۔

مزید :

کھیل -