’’بھارت میں شادی شدہ لڑکی کو تین افراد نے گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا ‘‘ ملزم کون تھے اور انہوں نے کیسے لڑکی کو قابو کیا ؟جان کر ہی آپ کے غصے کی انتہا نہ رہے گی 

’’بھارت میں شادی شدہ لڑکی کو تین افراد نے گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا ‘‘ ملزم ...
’’بھارت میں شادی شدہ لڑکی کو تین افراد نے گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا ‘‘ ملزم کون تھے اور انہوں نے کیسے لڑکی کو قابو کیا ؟جان کر ہی آپ کے غصے کی انتہا نہ رہے گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستان میں خواتین کے ساتھ اجتماعی آبرو ریزی کے واقعات میں تسلسل کے ساتھ اضافہ دیکھا جا رہا ہے تاہم مودی سرکار گینگ ریپ کے ان بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام میں مسلسل ناکام نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے احتجاج بھی بڑھتا جا رہا ہے ۔اجتماعی آبر ریزی کا ایسا ہی ایک اور دلخراش واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع شاہجان پور میں پیش آیا ہے جہاں ہے ایک شادی شدہ لڑکی کی فحش ویڈیو اور تصاویر بنا کر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے تین افراد نے اسلحہ کے زور پر اس کا گینگ ریپ کر دیا ہے ۔دوسری طرف پولیس بھی روایتی طور پر مقدمہ درج کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیتی رہی تاہم متاثرہ خاتون اور اس کے اہل خانہ کے سخت احتجاج کے بعد ایس پی کے حکم پر مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔
بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں اجتماعی آبر ریزی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ،واقعہ کے مطابق شاہجہاں پور میں جیتو نامی شخص نے شادی شدہ لڑکی کے ساتھ معاشقہ لڑایا اور اس عشق محبت میں اس کی فحش تصاویر اور ویڈیو بھی بنا لی۔ ملزم جیتو نے ان  فحش تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی دھمکی دے کر اپنی معشوقہ کو  اپنے گھر آنے پر مجبور کیا ،متاثرہ لڑکی جیتو نامی شخص کے گھر پہنچی تو وہاں پہلے سے موجود جیتو کے دو دوستوں اور جیتو نے اسلحہ کے زور پر شادی شدہ لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا اور انتہائی تشویش ناک حالت میں اسے سڑک پر برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔سڑک سے گذرنے والے راہگیروں نے متاثرہ لڑکی کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا  ہے جبکہ متاثرہ  لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس سٹیشن میں جیتو اور اس کے دو دوستوں کے خلاف گینگ ریپ کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست دی تاہم پولیس روایتی ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے میں تاخیر کرتی رہی۔پولیس کے ٹال مٹول پر  متاثرہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا جس پر مقامی ایس پی کے حکم پر پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا ہے تاہم جیتو اور اس کے دونوں دوست گاؤں سے فرار ہو گئے ہیں ۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل چیک اَپ کرا لیا ہے جس میں اجتماعی زیادتی بھی  ثابت ہو گئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تینوں ملزموں کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -