بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4کشمیری شہید, خوف سے خاتون دم توڑ گئی

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4کشمیری شہید, خوف سے خاتون دم توڑ گئی
بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4کشمیری شہید, خوف سے خاتون دم توڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4کشمیری شیہدہو گئے ہیں جبکہ خوف سے بے ہوش ہونے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہ مولا کے علاقے کستوری نار میں چھاپہ مارا اور کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو فائرنگ سے شیہد کردیا۔اس سے قبل 3 نوجوانوں کو ضلع کپواڑا کے علاقے تنگڈھر میں نشانہ بنایا گیا تھا مختلف علاقوں سے درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ کپواڑا میں مقابلے کے دوران ایک بھارتی فوجی بھی مارا گیا۔ضلع پلواما کے علاقے نکاس ارابیل میں بھارتی فوجیوں کی کارروائی کے دوران خوف سے ایک خاتون اور ان کی بیٹی بے ہوش ہوگئی تھیں تاہم خاتون بعد ازاں ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں۔