وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں ہی حقائق بیان کرتے ہوئے ملک کا ایسا نقشہ پیش کر دیا کہ آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں ہی حقائق بیان کرتے ہوئے ملک کا ایسا ...
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں ہی حقائق بیان کرتے ہوئے ملک کا ایسا نقشہ پیش کر دیا کہ آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنے مشکل مالی حالات نہیں تھے جیسے کے اب ہیں، پاکستان اس وقت 28 ہزار ارب روپے کا مقروض ہوچکا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 10 سال قبل پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب روپے تھا جو کہ 2013 میں بڑھ کر 15 ہزار ارب اور پھر اب یہ 28 ہزار ارب روپے ہوچکا ہے،پیپلز پارٹی کی حکومت گئی تو60 ارب روپے کا قرضہ تھا،روپے پرسارا دباؤ بیرونی قرضوں کی وجہ سے ہے،سود ادا کرنے کیلیے ہمیں قرضہ لینا پڑ رہا ہے،گزشتہ دور حکومت میں 75 کروڑ روپیہ بیرونی دوروں پر خرچ کیا گیا،یہ قرضے کا پیسا کہاں خرچ ہوا قوم کو بتاؤں گا۔انہوں نے کہا کہموسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ بہت سنگین ہے، پاکستان دنیا کا ساتواں سب سے متاثر ہونے والا ملک ہے،سوا دو کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، آبادی بھی بڑھ رہی ہے اور اگر انہیں تعلیم نہ دی گئی تو ان بچوں کا کیا ہوگا؟۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  آج وقت ہے کہ ہم اپنی حالت بدلیں، ہمیں دل میں رحم پیدا کرنا ہوگا،45 فیصد بچوں کو صحیح غذا نہیں ملتی،کم غذایت کی وجہ سے بچے شدید بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں،کم غذایت کے باعث بچے صحتمند بچے کا مقابلہ نہیں کر سکتا،43فیصد بچے ذہنی کمزوری کا شکار ہیں ، ہم اپنے بچوں کو صاف پانی اور کھانا فراہم نہیں کر پار ہے،اپنے بچوں پر خرچ کرنے کیلیے ملک میں پیسا نہیں، ہمیں اپنی سوچ اور رہن سہن بدلنا ہوگا,اگر ملک اسی طرح چلتا رہا تو قوم ترقی نہیں کرے گی،آج وقت ہے کہ ہم اپنی حالت بدلیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان 5 ممالک میں سے ہیں جہاں خوراک نہ ملنے پر عورتوں کی صحت متاثر ہوتی ہے،ہم ان پانچ ملکوں میں سے ہیں جہاں گندا پانی پینے سے بچوں کی اموات ہوتی ہیں،ایک طرف قوم مقروض ہے دوسری طرف صاحب اقتدار اس ملک میں ایسے رہتے ہیں جیسے انگریز یہاں رہتے تھے جب ہم ان کے غلام تھے،وزیر اعظم ہاؤس کے سالانہ اخراجات کروڑوں روپے کے ہیں،وزیر اعظم ہاؤس1100 کینال پر ہے،وزیر اعظم کی80 گاڑیاں اور33 بلٹ پروف گاڑیاں ہیں،وزیر اعظم پاکستان کے524 ملازم ہیں،ڈی سی ،کمشنر، گورنر بڑے بڑے گھروں میں رہتے ہیں۔

کرپشن کے خاتمے کے لیے ایک قانون سازی کریں گے جسے 'وسل بلوو ایکٹ' کا نام دیا جائے گا،عمران خان کا قوم سے خطاب

مزید :

قومی -اہم خبریں -