”درحقیقت میں اپنے گھر میں رہنا چا ہتا تھا لیکن خفیہ ایجنسیوں نے بتا یا کہ ۔۔۔“وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو حیران کن بات بتا دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اخراجات کم سے کم کرنے کا اعلان کردیا ۔
نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب کے دوران کہا کہ تمام گورنر ہاوسز اور دو چیف منسٹر ہاوسز میں سادگی لے کر آئیں گے ۔انہوں نے بتا یا کہ میں وزیراعظم بننے کے بعد وزیراعظم ہاوس میں رہنے کے بجائے بنی گالہ اپنے گھر میں ہی رہنا چاہتا تھا لیکن خفیہ ایجنسیوں نے بتا یا کہ وزیراعظم ہاؤس کی جگہ کسی اور جگہ قیام سے جان کو خطرہ ہے اس لیے میں وزیراعظم ہاؤس میں ملٹری سیکریٹری کے لیے بنائے گئے گھر میں رہوں گا ۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم ہاؤس میں ایک اعلیٰ معیار کی یونیورسٹی بھی بناؤں گا جہاں ریسرچ کا کام ہوگا اور دنیا بھر سے ریسرچر آئیں گے ۔