عمرا ن خان کا کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کو انعام دینے کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نو منتخب وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کرپشن کی نشاندہی کریں ، نشاندہی کرنے والے کو 20سے 25 فیصد دیں گے اور انہیں پیسے حلال طریقے سے دیے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق بحیثیت وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تیار ہو جائیں کرپٹ مافیا شو رمچائے اور سڑکوں پربھی آئے گا ،یہ ملک بچے گا یا کرپٹ مافیا، عوام میرا ساتھ دیں میں کرپٹ مافیا کا مقابلہ کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ جیلوں میں زیادہ تر غریب لوگ ہی دکھا ئی دیتے ہیں ۔ کمزور طبقے کے ساتھ جو ظلم ہورہا ہے اسے ختم کرنا میراعزم ہے کیونکہ قانون امیر اور غریب سب کے لئے یکساں ہونا ضروری ہے۔