وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد شروع ،بینکو ں نے ملک کے بڑے کھاتہ داروں کے اکاونٹ منجمد کردئیے ۔۔۔تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد شروع ،بینکو ں نے ملک کے بڑے کھاتہ داروں کے ...
وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد شروع ،بینکو ں نے ملک کے بڑے کھاتہ داروں کے اکاونٹ منجمد کردئیے ۔۔۔تہلکہ خیز خبر آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے اعلان پر عملد ر آمد شروع ہو گیا اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر بینکوں نے متعدد بڑے کھاتہ داروں کے بینک اکاونٹس منجمد کردئیے ہیں ۔مقامی اخبار ”روزنامہ جنگ “میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ سے زائد رقوم کے حامل وہ بینک اکاونٹ ہولڈر جن کا نیشنل ٹیکس نمبر نہیں ہے ،ان کے اکاونٹس منجمد کردئیے گئے ہیں اس اقدام سے بڑی تعداد میں زر مبادلہ پاکستان بھیجنے والے اوورسیز پاکستانی بری طرح متاثر ہونگے ۔

۔ ملک بھر میں بینکنگ کا شعبہ ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے پہلے ہی بری طرح متاثر ہے۔ حکومت کے حالیہ اقدام سے بیرونی ممالک سے اندرون ملک زرمبادلہ کی ترسیل کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ اگر حکومت فوری طور پر اقدامات نہ کر سکی تو آنے والے دنوں میں سمندر پار پاکستانیوں کی بھیجی ہوئی رقوم میں نمایاں کمی کا خدشہ ہے۔

مزید : قومی /بزنس