کشمیر پاکستان کی شہ رگ،کوئی طاقت اس کو ہم سے جدا نہیں کرسکتی،گورنر پنجاب

کشمیر پاکستان کی شہ رگ،کوئی طاقت اس کو ہم سے جدا نہیں کرسکتی،گورنر پنجاب

  

لاہور(این این آئی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف کو ئی بھی' 'مس ایڈونچر ''خود بھارت کیلئے تباہی ہوگا،بزدل مودی نے کشمیر کو جیل بنادیا ہے ہر گھر کے باہر بھارتی فوجی کھڑے ہیں،پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت اور22کروڑ عوام ملکی سر حدوں کی حفاظت کیلئے متحد ہیں،کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی طاقت اس کو ہم سے جدا نہیں کرسکتی۔ وہ اتوار کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں وفاقی پار لیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے 10رکنی وفد سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے بھارت اگر کوئی حر کت کر یگا تو اس کو پہلے سے بھی زیادہ بھر پور جواب دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے آئے روز کوئی نیا ڈرامہ کرتا ہے مگر آج سلامتی کونسل سمیت سب یہ کہہ رہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے میں سمجھتاہوں کہ بھارت اپنے تمام منصوبوں میں ناکام ہو چکا ہے اور اس کے پاس اب بھی مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر نے کے سواکوئی چارہ نہیں اور پاکستان کے 22کروڑ عوام کشمیر یوں کیساتھ کھڑے ہیں اور ان کشمیریوں کی آزادی کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ انسانی حقوق کی جتنی پامالی آج کشمیر میں ہو رہی ہے اس کی پوری دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی مگر بدقسمتی سے انسانی حقوق کی بات کر نیوالے بڑے بڑے ممالک اور تنظیمیں خاموش تماشائی بنیں ہوئیں ہیں انکو چاہیے وہ فوری طور پر نوٹس لیں اور بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی،کشمیر یوں پر مظالم کا سلسلہ بند اور کر فیوفوری طورپر ختم کریں۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل نے کشمیر کو عالمی مسئلہ قرار دیکر بھارت کی امیدوں کا جنازہ نکال دیا ہے،بھارت کشمیر یوں کے جذبہ کو جانتا ہے اس لیے وہاں کر فیو ختم کر نے سے ڈر رہا ہے۔ 

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -