کشمیر کے ایشوپراپوزیشن دفاعی اداروں کیسا تھ ہے،حافظ حسین 

کشمیر کے ایشوپراپوزیشن دفاعی اداروں کیسا تھ ہے،حافظ حسین 

  

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے اپوزیشن دفاعی اداروں کے ساتھ ہے، دفاعی ادارے حکومت اور اپوزیشن کو ایک چھت کے نیچے بیٹھا کر کشمیر کی حقیقی صورتحال سے آگاہ کریں۔کوئٹہ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمدکاکہنا تھا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کی سازش سے نریندر مودی نے جس طرح بھارتی اپوزیشن کو لاعلم رکھا،اسی طرح کشمیری مظلوم عوام کی داد رسی کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا،اس وقت حکومت اور اپوزیشن کو کشمیر کے حوالے سے سیسہ پلائی دیوار بن جانا چاہئے،اس میں اصل ذمہ داری حکومت کی ہے کہ وہ پہل کرتے ہوئیاپوزیشن کے خلاف اپنی روائتی گولا باری کے حوالے سے سیز فائر کرتی اور اپوزیشن کو صورتحال کے متعلق بریفنگ دی جاتی لیکن بدقسمتی سے عمران خان اور اس کے رفقا انتقامی گھوڑے سے نہیں اتر سکے۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ کل اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہورہی ہے، اس سے پہلے اب بھی وقت ہے کہ حکومت اپوزیشن کے خلاف لفظی گولا باری بند کرے جس کی توقع نہیں۔

حافظ حسین

مزید :

صفحہ آخر -