سابق سینئر وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کے چچا عبدالغفار خان کی رسم قل ادا

  سابق سینئر وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کے چچا عبدالغفار خان کی رسم قل ادا

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی و سابق سینئر وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کے چچا عبدالغفار خان جو کہ ہفتہ کے روز انتقال کر گئے تھے، رسم قل گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ واقع ڈیفنس میں ادا کی گئی،اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کروائی جبکہ وزیرقانون پنجاب راجہ محمد بشارت سمیت بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عزیز و اقارب نے رسم قل میں شرکت کی۔اس موقع پر وزیرقانون پنجاب راجہ محمد بشارت اور صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے عبدالعلیم خان سے ان کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا،دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی بھی کی۔

رسم قل

مزید :

صفحہ آخر -