پاکستان کے پاس کشمیریوں کی مدد کے علاوہ اب کوئی دوسرا آپشن نہیں،سراج الحق

پاکستان کے پاس کشمیریوں کی مدد کے علاوہ اب کوئی دوسرا آپشن نہیں،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ،نارووال(بیورو رپورٹ،نامہ نگار)ا میر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمارے نظریئے اور جغرافیے ے پر حملہ کردیا ہے جبکہ ہمارے حکمران جواب دینے کے لئے میٹنگ میٹنگ کھیل رہے ہیں۔ پوری قوم کشمیر پر متحد ہے ضرورت ہے کہ حکمران جرات اور بہادری کا مظاہرہ کریں۔ عالمی طاقتوں نے کبھی کمزور کا ساتھ نہیں دیا۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہو اور پاکستان کی تکمیل ہو تو باتوں سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے کا لی صو بہ میں استقبالیہ جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر صوبائی امیر جاوید قصوری، بلال قدرت بٹ، حافظ غلام مصطفے، وسیم شاہد اولکھ، حافظ ظفراللہ سرویا، عبدالحمید گورائیہ او دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا پاکستان معاشی بدحالی اور غربت کے اندھیروں کا پاکستان ہے۔ ہمارے حکمران آج معیشت کی بہتری اور ملکی مسائل کے حل کے لئے دنیاوی آقاؤں کک طرف نظریں جمائے ہیں،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ نارووال سے چند کلو میٹر انڈیا بارڈر ہے آج کی تقریر انڈیا کے لیے ہے آج انڈیا نے کشمیر کو مسلمانوں کے لئے جیل خانہ بنا دیااور ہماری شہ رگ کاٹی جا رہی ہے نمازی بھی محفوظ نہیں کشمیرظلم و جبر کا کربلا ہے جیلوں،ماؤں اور بہنوں کی ایک ہی آواز ہے کہ موت قبول مگر غلامی نہیں ہے آج کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کے لئے کٹ مرنے کے لئے تیار ہے  بھارت نے 15دنوں سے کشمیر میں کرفیو لگا رکھا ہے، بھارتی وزیر خارجہ کہتا ہے کہ ہم کسی وقت اٹیم بم چلا سکتے ہیں لیکن جب ہم نے قدم بڑھایا اور نعرہ تکبیر لگایا تو تم کو موقع نہیں ملے گا مگر ہم نہیں چاہتے کہ کشمیر غرناطہ بن جائے پاکستان کا ہر نوجوان بزرگ کشمیر کے لیے کٹ مرنے کو تیار ہے ہم مودی کی ہر سازش کو انشاء اللہ ناکام بنا ئیں گے کشمیر پاکستان کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ہم نے حکومت سے کہا کہ اقوام متحدہ اور امریکہ سے کوئی توقع نہ رکھے یہ و ہی امریکہ ہے جومشرقی پاکستان کے وقت کہتا تھاکہ ہمارا بیڑاآ رہا ہے لیکن پاکستان کا بیڑا غرق ہو گیا امریکہ کا بیڑا آج تک نہیں آیا ٹرمپ نے کہا میں ثالثی کے تیار ہوں تو ہماری حکومت خوش فہمی میں رہی اور کہتے رہے کہ جیسے ہم ورلڈ کپ جیت کر آئے ہیں ہم نے دیکھا ہے کہ یہ حکومت بھی کشمیریوں کے لئے کچھ نہیں کر رہی اس لیے کہ انڈیا نے کشمیر کی حیثیت ختم کر دی لاکھوں کشمیری شہید ہو گئے،ہزاروں ماؤں کی عزت لوٹی گئی عالم اسلام کی قیادت بزدلوں کے ہاتھوں میں ہے اب وقت آ گیا ہے کہ ہم جہاد کریں، اور اپنی بیٹوں کی حفاظت کریں ہمارا پیغام کشمیر کے لیے جینے اور مرنے کا پیغام ہے حکومت کا 1 سال مکمل ہوا،سوچنا ہے کہ 1 سال میں کیا کھویا کیا پایا حکومت کے اپنے لوگ ہی کہتے ہیں کہ ہم پیچھے کی طرف گئے انہوں نے ایک سال میں صرف یو ٹرن لئے وعدہ کیا ایک کروڑ نوکریاں دیں گے،
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -