کشمیر معاملہ، سینٹ قائمہ کمیٹی امور کشمیر کا خصوصی اجلاس بدھ کو ہوگا 

کشمیر معاملہ، سینٹ قائمہ کمیٹی امور کشمیر کا خصوصی اجلاس بدھ کو ہوگا 

  

اسلام آباد(صباح نیوز)بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے معاملے پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر گلگت بلتستان کا خصوصی اجلاس21 اگست  بدھ کوہوگا، اجلاس قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی صدارت میں ہوگا۔گزشتہ روز اجلاس کا اہم ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، وزیر خارجہ اور وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان کو بھی مدعو کر لیا گیا ہے۔اجلاس میں بھارت کی طرف سے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اسے اپنے آئین کا حصہ بنانے کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا جائے گا، سینٹ کمیٹی کی طرف سے اس ضمن میں سفارشات کا اعلان کیا جائے گا، گلگت بلتستان میں پاک چین اقتصادی راہداری اور اس علاقے میں پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر بھی بریفنگ طلب کی گئی ہے۔قائمہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کی سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیاجائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -