ٹیکس چوروں کا پاکستان میں اب کوئی مستقبل نہیں،عارف پٹیال

  ٹیکس چوروں کا پاکستان میں اب کوئی مستقبل نہیں،عارف پٹیال

  

کراچی(آن لائن)معروف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ دانش عارف پٹیل نے کہا ہے کہ فنانس بل کے بعد تاجر برادری کی تمام لین دین پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی نظر رہے گی، یکم جولائی کے بعد سے تمام چیزوں کی معلومات ایف بی آر کو ملنا شروع ہو گئی ہے، ٹیکس چوروں کا پاکستان میں اب کوئی مستقبل نہیں ہے،ا یف بی آر میں افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے ایف بی آر میں اصلاحات ہو رہی ہیں اس سے تاجر برادری کو ایف بی آر سے جو خدشات ہیں وہ دور ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے ٹیکس نظام کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں تاجروں سے کیا اس موقع پر آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرجیل گوپلانی، صابر بنگش، عاطف شیخ، فاروق گھانچی، انصار بیگ قادری، احمد شمسی، زبیر علی خان اور دیگر موجو د تھے۔ دانش عارف پٹیل نے کہا کہ فنانس بل کے تحت پاکستان میں 4 ماہ گزارنے والے شخص کو بھی ٹیکس ادا کرنا ہوگا اس قانون کے تحت وہ لوگ جو دوہری قومیت رکھتے ہیں وہ بھی ٹیکس نیٹ میں آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 22ہزار جیولرز میں سے صرف چند سو ٹیکس ادا کرتے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہئے۔اس موقع پر آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرجیل گوپلانی نے کہا کہ تاجر برادری ٹیکس کے دائرے کار میں اضافے کے لئے ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گی۔

عارف پٹیل

مزید :

صفحہ آخر -