مکار مودی کشمیریوں کے خون کا پیاسا ہے،مشعال ملک

  مکار مودی کشمیریوں کے خون کا پیاسا ہے،مشعال ملک

  

لاہور(این این آئی)سینئر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ مکار مودی کشمیریوں کے خون کا پیاسا ہے جو مقبوضہ وادی کو اکھنڈ بھارت کا حصہ بنانے پر تلا ہوا ہے، کوئی بھی کشمیری مودی کا یہ خواب پورا نہیں ہونے دے گا، ہم سروں پر کفن باندھ کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ مودی معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کے خون کا پیاسا ہے، مودی کا اکھنڈ بھارت کا گھناؤنا منصوبے خطے میں آگ لگا دے گا، ہم سر پر کفن باندھ کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں، ہمارے پاس کوئی فوج نہیں مگر ہم اپنے حقوق کیلئے جنگ جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں آزادی صحافت پر پابندیاں ہیں، صحافیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے،بھارت پر جنگی جنون سوار ہے، عالمی برادری اس کا نوٹس لے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

مشعال ملک

مزید :

صفحہ آخر -