مستحق افراد کیلئے علاج کی مفت سہولیات ختم نہیں کی گئیں،شہباز گل 

   مستحق افراد کیلئے علاج کی مفت سہولیات ختم نہیں کی گئیں،شہباز گل 

  

لاہو ر(این این آئی) ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مستحق افراد کے لیے علاج کی مفت سہولیات ختم نہیں کی گئی،پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مریضوں کے ٹیسٹ بالکل مفت کیے جا رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں مستحق افراد کے لیے علاج کی مفت سہولیات ختم نہیں کی گئی۔سرکاری ہسپتالوں کے ان ڈور میں ٹیسٹوں کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ان ڈور میں آنے والے ایسے افراد جو مستحق نہیں ہے انکے لیے ٹیسٹوں کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ ان ڈور میں غریب اور مستحق افراد بیان خلفی جمع کروا کے مفت سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ غریب اور امیر دونوں کو ان ڈور میں مفت سہولت فراہم نہیں کی جاسکتی۔سرکاری ہسپتالوں میں لیب کا معیار بہتر بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا۔پرائیویٹ لیب کی نسبت سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹ کی قیمت انتہائی کم ہے۔پنجاب حکومت تقریبا ساڑھے تین کروڑ  غریب افراد کو ہیلتھ کارڈ تقسیم کرر ہی ہیں۔ پہلے سال تقریبا ایک کروڑ افراد میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کیا جا چکا ہے۔ہیلتھ کارڈ سے سالانہ 7لاکھ 20ہزار تک  پرائیویٹ ہسپتال سے بالکل مفت علاج کروایا جا سکتا ہے۔

،شہباز گل 

مزید :

صفحہ آخر -