نومبر میں بھاشا ڈیم کی تعمیر کا کام شروع ہوجائےگا ، ثاقب نثار
اسلام ;200;باد ( ;200;ن لائن ) سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے غیر ملکی شہریت کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے غیر ملکی شہریت لینے کا سوچ بھی نہیں سکتا‘ میرا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے ۔ ڈیم کیلئے دیئے گئے عوامی پیسے کی نگرانی سپریم کورٹ کررہی ہے ۔ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس (ر) ثاقب نثار نے غیر ملکی شہریت حاصل کی سوشل میڈیا پر افواہوں کی سختی سے تردید کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی شہریت لینے کا سوچ بھی نہیں سکتا‘ میرا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے ۔ ڈیم کا مرحلہ وار کام ہورہا ہے اور تعمیر میں پیش رفت ہوئی ہے ۔ نومبر میں بھاشا ڈیم کی تعمیر کا کام شروع ہوجائےگا ۔ ڈیم کی تعمیر کیلئے دیا گیا عوام کا پیسہ سپریم کورٹ کے اکاءونٹ میں محفوظ ہے جبکہ ڈیم کیلئے دیئے گئے عوامی پیسے کی نگرانی سپریم کورٹ کررہی ہے ۔
ثاقب نثار