دو فرانسیسی اور ایک پاکستانی سائیکلسٹ لاہور پہنچ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)دو فرانسیسی اور ایک پاکستانی سائیکلسٹ شمالی علاقہ جات کا سات دن کا سفر طے کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے ۔ غیر ملکی سائیکلسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پْرامن ملک ہے پاکستان کا دورہ زندگی کے یاد گار لمحات ہیں ۔ سائیکلسٹ کو خوش آمدید کہنے کے لئے لاہور کے مختلف سائیکلنگ کلبز کے درجنوں نوجوان،خواتین اور بچے لبرٹی مارکیٹ میں جمع ہوئے ۔ تینوں سائیکلسٹ نے ناران سے خنجراب پاس تک 600 کلومیٹر کا سفر سات دن میں طے کیا ۔ اس مہم کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان ایک پْرامن ملک ہے ۔ فرانسیسی سائیکلسٹ جوز اور اولیور کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بہت اچھے اور مہمان نواز ہیں پاکستانی کھانے بہت پسند آئے ۔ دنیا بھر کے لوگوں کے لئے پیغام ہے کہ وہ پاکستان آئیں ۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ تینوں سائیکلسٹ کو لاہور بلانے کا مقصد سائیکلنگ کے کھیل کا فروغ دینا اور پاکستان کا اصل امیج دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے ۔
فرانسیسی سائیکلسٹ