ہر شہری ملک کو سر سبزوشاداب بنانے میں اپنا حصہ ڈالے، ندیم افضل چن
اسلام آباد (این این آئی)حکومت کا ایک سال مکمل، پلانٹ فار پاکستان ڈے منانے میں حکومتی شخصیات بھی پیش پیش رہیں،وفاقی کابینہ کے ارکان وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر کاربند، شہر، شہر اور گاؤں گاؤں پودے لگاتے رہے۔ وزیر اعظم پاکستان کے ترجمان ندیم افضل چن نے بھی اپنی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر پودا لگادیا،وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے اپنے آبائی گاؤں کے قبرستان میں پھلدار پودا لگایا۔ ندیم افضل چن نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر 18 اگست کو پودا لگایا ہے، اپنی کامیابی کی خوشیاں منانے کا بہترین انداز ہے کہ اپنے گھر یا علاقے میں پودالگائیں۔ندیم افضل چن نے کہاکہ ہر شہری ملک کو سر سبزوشاداب بنانے میں اپنا حصہ ضرور ڈالے، ندیم افضل چن نے کہاکہ آپ سب بھی پودا لگائیں، ملک کے لئے اورقوم کے لئے۔
ندیم افضل چن