ایئر لائنز اور مکتب کیلئے وزارت مذہبی امور سرپرستی کرے اچھے نتائج دینگے،ہوپ

ایئر لائنز اور مکتب کیلئے وزارت مذہبی امور سرپرستی کرے اچھے نتائج دینگے،ہوپ

  

مکہ مکرمہ(انٹرویو:میاں اشفاق انجم)پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزرکی حج2019ء میں خدمات تاریخ سازرہیں ہیں،دنیا بھر میں پاکستانی حج آرگنائزر کی کارکردگی نمبر ون رہنے کے روشن امکانات ہیں، ہوپ کے ذمہ داران اور ایم سی اوکی جدہ،مکہ،مدینہ میں کارکردگی قابل ستائش رہی ہے،اصلاح کے لیے مانیٹرنگ کے نظام کا خیر مقدم کرتے ہیں،بلیک میلنگ اور سبوتاژ کرنے کو مسترد کرتے ہیں،وفاقی وزیر مذہبی امور حج پالیسی2020ء کے لیے سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کے ایک ساتھ اعلان اور عمل درآمد کو یقینی بنائیں مکمل تعاون کریں گے،مسائل تاخیر کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں،ائیر لائنز،مکتب کے لیے وزارت مذہبی امور سرپرستی کرے اچھے نتائج دیں گے،سعودی حکومت مرحلہ وار حج پرائیویٹ کرنا چاہتی ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری،وزیر اعظم کے مشیر اور امور حج کے نگران ارباب شہزاد مخلص انسان ہیں ان کے اقدامات کی قدر کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ہوپ پاکستان کے مرکزی چیئرمین وحید اقبال بٹ نے مکہ مکرمہ میں روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ حج سکیم کو ناکام کرنے والے مافیا سے آگاہ ہیں وقت آنے پر ان کو بے نقاب کریں گے،انہوں نے کہا کہ ہوپ نے حاجی سے کمٹمنٹ پوری نہ کرنے والے حج آرگنائزر کی کبھی حوصلہ افزائی نہیں کی،،وحید اقبال بٹ نے کہا کہ سرکاری حج سکیم کی تاریخ ساز کامیابی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے وزارت مذہبی امور کے ملک بھر میں پھیلے ہوئے نٹ ورک جدہ،مکہ،مدینہ میں ڈائریکٹوریٹ اور وسائل سے بھی آگاہ کریں،ہماری ٹکٹ سرکاری سکیم سے مہنگی،مکتب مہنگے،ہوٹل مہنگے،ٹرانسپورٹ مہنگی،دفاتر کے اخراجات،10طرح کے ٹیکسز ہیں انصاف کیا جائے،ظلم کے ضابطے نہیں مانتے،مرکزی چیئرمین ہوپ کے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سعودی تعلیمات کی روشنی میں وزارت مذہبی امور کی نگرانی میں کام کیا ہے،2005ء سے ہم آگے بڑھے ہیں،حکومت نے2013ء کا وعدہ پورا نہیں کیا،10سال سے کام کرنے والے ایسے حج آرگنائزر جن کے خلاف شکایات نہیں ہے ایسے حج آرگنائزر جو2011ء سے 50افراد کے کوٹہ کے ساتھ مشکل ٹاسک مکمل کر رہے ہیں ان کا کوٹہ بڑھنا چاہیے یہ انصاف کی بات ہے، وحید اقبال بٹ نے کہا ہم مطالبہ کرتے ہیں پوسٹ حج اپریشن مکمل ہوتے ہی حج پالیسی2020ء کا اعلان کیا جائے اور پرائیویٹ حج سکیم کے لائحہ عمل کو تشکیل دینے کے لیے ہوپ کو مشاورت کا حصہ بنایا جائے،حج2020ء میں سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کی تقسیم ففٹی ففٹی کے حساب سے کی جائے۔ 

 وحید اقبال بٹ 

مزید :

صفحہ آخر -