عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے براہ راست پروازیں 9سے بڑھا کر 11کردیں،غلام سرور خان

    عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے براہ راست پروازیں 9سے بڑھا کر 11کردیں،غلام ...

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)مدینہ منورہ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی اور عمرہ زائرین کی سہولت لیے پاکستان سے براہ راست پروازیں 9 سے بڑھا کر 11 کردیں  جن میں پشاور،مدینہ،پشاور سیکڑ اور ملتان،مدینہ، ملتان سیکڑ سے براہ راست  18ستمبر سے بوئنگ 777جہاز کی پروازیں شروع کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے مدینہ منورہ قومی ایئر لائن کہ آفس میں حج فلائٹ بریفنگ کی جسکا اہتمام مدینہ منورہ قومی ایر لاین کہ ڈسٹرکٹ مینجرمحمد ناصر اپنے عملہ کہ ساتھ بریفنگ دی جبکہ میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوائے کہا کہ امسال 83500ہزار حجاج کرام قومی ائرلائن سے حجاز مقدس لایا گیا۔بلکہ کوئٹہ سے پہلی دفعہ براہ راست پروازوں سے حجاج کو لایا گیا ہے وزیرہواابازی نے روڈ ٹو مکہ ای، سسٹم کو کامیاب اور سہل قرار دیا.جبکہ سعودی حکومت سے اگلے لاہور کراچی ملتان اور پشاور کو بھی روڈ ٹو مکہ ای-سسٹم کر درخواست کی ہے،وفاقی وزیر غلام سرور نے مزید ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دو جہاز بوئنگ 777 اورائربس A320کو پی آئی اے انجینئراور ٹیکنشن نے اپنے وسائل سے پرواز کے قابل بنا کر فضائی بیڑے میں شامل کیا  جو کہ 3 ملین ڈالر کابجٹ تھا اوفاقی وزیر نے 50سال بعد اقوام متحدہ سلامتی کونسل کہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو حقیقی متنازعہ علاقہ تسلیم کرنے پر 5 مستقل ممبران کی طرف سے متفقہ تسلیم کیا ہے جو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان حکو مت کی بہترین خارجہ پالیسی کہ ثمرات کا مظہرہے- بلکہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے سلامتی کونسل کہ اجلاس سے پہلے وزیر اعظم سے 20 منٹ ٹیلی فونک گفتگو کوبھی سراہا  اور ثالثی کہ کردار کی اہمیت اب پہلے  سیزیادہ اور جلد از جلد ضرورت ہے۔کشمیر پر ظلم وبربریت اور 13 دن سے مسلسل کرفیو اور کیمونکیشن کی معطلی اور مسلمانوں کہ قتل عام  پر پوری دنیا کو ظلم وبربریت سے بھی وزارت خارجہ نے آگاہی دی ہے۔اور پاکستان کی کشمیری بھایؤں کو آخری حد مدد کو یقینی بنایں گئے۔تحریک انصاف کی ایک سال کی کارکردگی کہ حوالے وفاقی نے کہا ملک میں اقتدار میں آتے ہمیں  معاشی تباہی ورثہ میں ملی تھی  اور کرپٹ ٹولہ نے معاشی طور ملک کو ضرب کاری لگائی تھی  جبکہ ملک کو بے حد مقروض کردیا تھا- جس پر وزیر اعظم عمران کی قیادت میں ملک کی سمت اور معشیت کی بحالی کا تعین کر لیاہے.اور کرپشن اور کرپٹ سیاستدانوں سمیت سب کو کٹرے احتساب سے گزرنا اور گزار رہے ہیں  جو بلاتفریق  سب کہ لئے ہوگا- کرپشن رقم وصول کی جائے گی۔

غلام سرور خاں 

مزید :

صفحہ آخر -