دوسرے پارلیمانی سال کا  کیلنڈر تاحال تیار نہ ہوسکا

دوسرے پارلیمانی سال کا  کیلنڈر تاحال تیار نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(صباح نیوز) دوسرے پارلیمانی سال کا کیلنڈر تاحال تیار نہ ہوسکا، اس قومی اسمبلی کا اجلاس ستمبر کے اوائل میں متوقع ہے، 2019-20  کیلئے دوسرے پارلیمانی کیلنڈر کیلئے جلد مشاورت شروع ہونے کا امکان ہے اس بارے میں وزارت پارلیمانی امور سے  وزیراعظم کو سفارشات بجھوائی جائیں گی، پارلیمانی کیلنڈر حکومتی مشاورت سے  تیار کرکے جاری کردیاجائے گا، موجودہ حکومت کے پہلے پارلیمانی سال  میں 13 سیشنز ہوئے اور تین مشترکہ اجلاس ہوئے پہلے مشترکہ اجلاس17 ستمبر 2018 کو ہوا جس سے  صدر پاکستان نے خطاب کیا،دوسرا مشترکہ اجلاس 28فروری اور یکم مارچ کو ہوا جس میں پاکستان کیخلاف بھارتی خطرات پر بحث کی گئی۔تیسرا مشترکہ اجلاس بھی 6 اور 7اگست کو ہوا جس میں پاک بھارت کشیدگی اور بھارتی جارحیت کیخلاف مشترکہ قرارداد منظور کی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -