کوہلو میں گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق

کوہلو میں گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے کوہلومیں گھر کی چھت مکینوں پر آپڑی، ملبے تلے دب جانے کے سبب 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، ایک زخمی کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔کوہویکی تحصیل ماوند کے علاقے کنل میں بوسیدہ گھر کی چھت گرگئی، ملبے تلے دبنے کے باعث 2 افراد کا دم گھٹ گیا اوروہ چل بسے، اطلاع ملنے پر ریسکیو آپریشن کیا گیا تاہم 3 میں سے صرف ایک شخص کو بچایا جا سکا۔ لیویز ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر 2افراد جاں بحق اورایک زخمی ہوا،لیویز ذرائع کے مطابق زخمی شخص اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ بوسیدہ گھر کانی عرصے سے قابل مرمت تھا تاہم رہائشی خاندان مالی وسائل نہ ہونے کے سبب مرمت کروانے سے قاصر تھا۔

دو جاں بحق

مزید :

علاقائی -