پشاور،خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام،28ملازمین کوشوکاز نوٹس جاری

پشاور،خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام،28ملازمین کوشوکاز نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(آن لائن) خواتین کو خصوصی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات میں 28ملازمین کوشوکاز نوٹسز جاری کرتے ہو ئے وضاحت طلب کر لی گئی ہیں ذرائع کے مطابق یہ شوکاز نوٹسز ان محکموں اور اداروں کے سربراہوں کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں ذمہ دار ذرائع کے مطابق ان سے شوکاز نوٹس میں وضاحت طلب کر لی گئی اور وضاحت نہ دینے پر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی،خیبرپختونخوا میں خواتین ملازمین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور 4 ماہ کے دوران صوبائی محتسب کو 31 خواتین کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔یکم فروری 2019 سے 31 مئی کے دوران صوبائی محتسب کے پاس جمع کرائی گئی شکایات سے متعلقہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 4 ماہ کے دوران مختلف تعلیمی اداروں سے اب تک 8 خواتین نے اپنی شکایات جمع کرائی ہیں،  اس کے علاوہ محکمہ صحت سے 5، محکمہ پولیس، پبلک مقامات اور سائبر کرائم سے3، 3، مائنز اینڈ منرل، این سی ایچ آر اور ایم او ایچ آرز سے ایک ایک شکایت درج کرائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں عورتوں کو ملازمت کی جگہوں پر ہراساں کئے جانے کے خلاف 2010 میں قانون متعارف کروایا گیا تھا اور اس پر سختی سے عمل درآمد شروع ہے۔
الزامات

مزید :

علاقائی -