سپریم کورٹ آرڈرز کے برعکس اقدام،پمزاور پولی کلینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تبدیل

  سپریم کورٹ آرڈرز کے برعکس اقدام،پمزاور پولی کلینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)وازارت قومی وصحت نے سپریم کورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا کر وفاق کے بڑے دو ہسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کو ہٹا کر پمز میں کلینیشن دندان اور پولی کلینک میں ڈیپوٹیشن پر ای ڈی تعنیات کر دئیے۔ فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہسپتال پولی کلینک کے موسٹ سینئر ڈاکٹر شاہد حنیف کو بغیر کسی وجہ سے ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور پنجاب سے ڈیپوٹیشن پر گریڈ انیس کے ڈاکٹر شعیب کو گریڈاکیس میں تعینات کر دیا گیا ہے جو کہ اس سے پہلے راولپنڈی انسٹیٹویٹ آف کارڈیالوجی میں کام کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شاہد حنیف کو صرف وزیراعظم ہی ہٹا سکتے تھے مگر سیکرٹری ہیلتھ نے باقاعدہ انہیں بلا کر کہا کہ میں مجبور ہوں اوپر سے آرڈر آیا ہے اس لئے آپ کو ہٹایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے واضح احکامات دیئے ہوئے ہیں کہ ڈیپوٹیشن پر کسی بھی ملازم کو وفاق میں تعینات نہ کیا جائے اور جو ڈیپوٹیشن پر کام کر رہے ہیں ان کو واپس ان کے محکموں میں بھیجا جائے مگر وفاقی قومی صحت نے جونیئر گریڈ انیس کے ڈاکٹر کو پنجاب سے لا کر پولی کلینک کا سربراہ بنا دیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان انسٹیٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز پمز میں بھی ریگولر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد کو جبری رخصت پر بھیج کر شعبہ ڈینٹسٹری ڈاکٹر عنصر کو لگا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عنصر پمز میں شعبہ ڈنٹسٹری کے سربراہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ہسپتال میں بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کیلئے راہ ہموار کی جاری ہے تاکہ ڈاکٹروں کو ریگولر ملازمت سے ہٹا کر کنٹریکٹ پرکیا جائے اور مریضوں کے مفت علاج کو ختم کرکے باقاعدہ فیس وصول کی جائے۔ 
 ایگزیکٹو ڈائریکٹر تبدیل

مزید :

علاقائی -