مصطفی آ باد، منشیات فروش نے رہائی پاتے ہی ہمسائے کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا
لاہور(کرائم رپورٹر)مصطفی آ باد کے علاقہ میں منشیات فروش کا جیل سے رہا ئی پاتے ہی ہمسائے پر وحشیا نہ تشدد چھریاں لگنے سے 2 بچوں کا باپ شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملتے ہی ڈولفن سمیت پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے زخمی کو فوری طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا،بتایا گیا ہے عید سے قبل ایس ایچ او نے چھا پہ مار کر شہزاد نا می کو گر فتار کر تے ہوئے اس کے قبضہ سے جعلی شراب بر آ مد کر تے ہوئے مقد مہ درج کر لیا گز شتہ روز شہزاد کیمپ جیل سے رہا ہو کر آ یا اور سائمن نا می کے گھر میں داخل ہو کر شدید زخمی کر دیا پو لیس نے زخمی کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے تاہم رات گئے مقد مہ درج نہ ہوا پو لیس کے مطا بق ملزم ریکارڈ یافتہ ہے جلد گر فتار کر لیا جائے گا۔