پاک فوج کے مقابلے میں انڈیا کی کوئی طاقت نہیں،میر ہزار کھوسہ 

 پاک فوج کے مقابلے میں انڈیا کی کوئی طاقت نہیں،میر ہزار کھوسہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانجھی پور(این این آئی)سابق نگران وزیراعظم پاکستان جسٹس(ر)میر ہزار خان کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے مقابلے میں انڈیا کی کوئی طاقت نہیں البتہ ثالثی ممالک دونوں ملکوں میں جنگ نہیں ہو نے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانجھی پور کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ بھارت کو اس کا جنگی جنون لے ڈوبے گا کیونکہ وہ کشمیر کے مسلے پر بات چیت کرنے کیلئے تیار نہیں اور کشمیریوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں انھوں نے کہاکہ ملک کو کھوکھلا کرکے قرضوں میں لپیٹ کے عمران خان کے حوالے کیا گیا کچھ وقت کی مالی مشکلات میں جس کی وجہ سے مہنگائی ہے وہ وقت جلد آئے گا ملک کے تمام قرضے ختم ہوجائیں گے اور مہنگائی خودبخود کم ہوجائے گی عمران خان کی مالی بحرانوں سے جستجو رنگ لائے گی اور پاکستان مستحکم اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔
میر ہزار کھوسہ 

مزید :

علاقائی -