غزہ، اسرائیلی فوج کا ہیلی کاپٹر اور ٹینک سے حملہ،5فلسطینی شہید

غزہ، اسرائیلی فوج کا ہیلی کاپٹر اور ٹینک سے حملہ،5فلسطینی شہید

  

مقبوضہ بیت القدس، رام اللہ(این این آئی) اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملہ کرکے 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے، حملے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی پر فلسطینیوں کو ہیلی کاپٹر اور ٹینک کے حملے میں نشانہ بنایا تاہم حملے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔دریں اثناء تنظیم آزادی فلسطین پی ایل او کی طرف سے کہاگیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ غرب اردن کے شہروں میں بڑی تعداد میں خفیہ مانیٹرنگ کیمرے لگائے گئے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پی ایل او کے شعبہ دفاع اراضی کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل کی پلاننگ وتعمیراتی کمیٹی نے حال ہی میں مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کیلیے 641 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دی۔ مکانات کی تعمیرکے ساتھ غرب اردن میں کارخانے، تجارتی مراکز اور دیگر املاک کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔اسرائیلی حکومت نے غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے لیے گھروں کی تعمیر کی ایک ایسے وقت میں منظوری دی ہے جب دوسری جانب آئندہ ماہ اسرائیل میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اسرائیلی سیاسی جماعتیں اس وقت انتخابی بخار کا شکار ہیں اور بڑھ چڑھ کر اپنے ووٹروں کو خوش کرنے اور زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کررہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین میں یہودی آباد کاری کو امریکا کی طرف سے بھرپور معاونت حاصل ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ فلسطین میں یہودی توسیع پسندی کے مذموم عمل کی مکمل پشت پناہی کررہے ہیں۔ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو مل کر فلسطین میں اپنے مذموم اہداف کوآگے بڑھا رہے ہیں۔ 

فلسطینی شہید

مزید :

علاقائی -