نوشہرہ،2افراد قتل،ٹریفک حادثات میں بچے سمیت3افراد جاں بحق

  نوشہرہ،2افراد قتل،ٹریفک حادثات میں بچے سمیت3افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ کینٹ(آن لائن)نوشہرہ  دو مختلف واقعا ت میں دو افراد کو بے دردی سے موت کے گھات اتاردیاگیاجبکہ مختلف حادثات میں بارہ سالہ بچہ سمیت تین افراد جابحق 12بچوں سمیت24 افراد شدید زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے آضاخیل نیو ایریگیشن نہر سے تیس سالہ نوجوان کی سربریدہ ہاتھ پاوں باندھی نعیش نہر سے برآمد۔پولیس کے مطابق مقتول کا سر نہ مل سکا۔دوسرا واقعہ تھانہ آکوڑہ خٹک کے علاقے سڑیاخیل میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے خطرناک قتل اقدام قتل کا اشتہاری ملزم کو موت کے گھات اتاردیاگیا۔پولیس نے دونوں مقتولین کو نعیشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردی گئی۔پولیس کے مطابق تھانہ آضاخیل کی ایریگیشن سے ملنے والی نوجوان مقتول کی سربریدہ نعیش کی شناخت نہ ہوسکی اور نہ مقتول کا سر مل سکا جس کے بعد مقتول کے جسم کے نمونے فینگرز پرنٹس ڈی این اے کے لیے حاصل کرکے لیبارٹری بھیج دئے گئے۔پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کو لاوارث قرار دیکر تھانہ آضاخیل پولیس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔نامعلوم مقتول کی نعیش پولیس کی نگرانی میں امانتا تدفین کردی گئی۔تھانہ آکوڑہ خٹک پولیس کے مطابق مقتول اشتھاری ملزم شبستان خان کے پوسٹ مارٹم کے بعد تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے آضاخیل نیو آیریگیشن نہر میں ایک نامعلوم مقتول کی نعیش مقامی لوگوں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر مقتول کی نعیش کو نہر سے نکال کر تحویل میں لیا۔پولیس نے تصدیق کی کہ نامعلوم مقتول کا سر تن سے جدا تھا ہاتھ پاوں رسی سے باندھے ہوئے تھے۔تلاش کے باوجود مقتول کا سر نہ مل سکا۔پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کو لاوارث قرار دیکر تھانہ آضاخیل پولیس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔نامعلوم مقتول کی نعیش پولیس کی نگرانی میں امانتا تدفین کردی گئی۔ایس ایچ او تھانہ آضاخیل نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول کے قتل کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے174دریافت شروع کردی گئی ہے۔دوسرا واقعہ نوشہرہ کے علاقے آکوڑہ خٹک کے علاقے سڑیاخیل میں مسلح ملزمان نے رات کی تاریخی میں گھر جانے والے خطرناک قتل اقدام قتل کے اشتھاری ملزم شبستان خان ولد ریس خان پر اندھا دھن فائرنگ کردی فائرنگ سے خطرناک قتل اقدام قتل کے اشتہاری ملزم شبستان خان موقع پر دم توڑ گیا۔پولیس اور  ریسکیو1122کے مطابق نوشہرہ کے علاقے آمان گڑھ کے مقام پر دریائے کابل کے کنارے پکنک منانے والی فیملی کے ساتھ بارہ سالہ بچہ اویس پاوں بھسل جانے سے ڈوب گیا۔ریسکیو 1122نوشہرہ  کی غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہیں رات گئے تک بچے کی نعیش نہ مل سکی۔دوسرا واقعہ نوشہرہ  مانکی روڈ پر موٹر سائیکل اور الٹو کار کے درمیان خطرناک تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں موٹرسائکل سوار بارہ سالہ طالبعلم وقاص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔تھانہ نوشہرہ کلاں نے پولیس نے موٹرکار کے ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا۔تیسرا واقعہ نوشہرہ کے علاقے آضاخیل میں  پیش آیا جہاں پر پشاور ترناب کا رہایشی صدیق خان ولد عبدالرشید آضاخیل سے گھر واپس جارہا تھا کہ ریل پٹری عبور کرتے ہوئے تیز رفتار ریل کی زد میں آگیا جس کے نتیجہ میں صدیق خان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔تھانہ آضاخیل پولیس نے مقتول کی نعیش تحویل میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردی پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس کی مدعیت میں رپورٹ درج کرکے 174دریافت شروع کردی۔نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔پولیس کے مطابق جہانگیر نوشہرہ جی ٹی روڈ پر آدم زئی سٹاپ کے قریب چینگچی کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ کا واقعہ رونما ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی۔ زخمی شاہدہ بی بی 19 صاحب گل عمر 16 سال اور عائشہ بی بی سکنہ آدم زئی کو نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا۔پانچواں واقعہ نوشہرہ زیارت کاکا صاحب روڈ پر تیزرفتار فلانگ کوچ بچے کو بچاتے ہوئے درخت سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں بارہ بچے سمیت پندرہ افراد شدید زخمی ہوگئے۔
نوشہرہ قتل

مزید :

علاقائی -