حلیم عادل شیخ امدادی سامان لیکر ٹھٹھہ پہنچ گئے، متاثرین برسات میں تقسیم

حلیم عادل شیخ امدادی سامان لیکر ٹھٹھہ پہنچ گئے، متاثرین برسات میں تقسیم

  

کراچی(آن لائن)پی ٹی آئی سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کراچی سے امدادی سامان لیکر ٹھٹھہ  پہنچے جہاں ساکرو، گاڑھو، بٹھورو کے برسات متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا پی ٹی آئی رہنما حنید لاکھانی سمیت دیگر بھی شریک تھے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا ٹھٹھہ ضلع کے 350 سے زائد گوٹھ برسات کے پانی سے ڈوبے ہوئے ہیں۔ ساکرو، گاڑھو، بٹھورو کے کئی دیہات کا راستہ مین شاہرانوں کٹا ہوا ہے۔ کئی گاؤں کے مکین نقل مکانی کر چکے ہیں۔ سندھ حکومت نے ان علاقوں میں تاحال امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی ہیں۔برسات متاثرہ علاقون کے مکین پریشان ہے سب کو مدد کے لئے آنا چاہیے۔سندھ حکومت کے پاس وسائل ہیں اسے استعمال کرتے ہوئے ان متاثرین کی مدد کی جائے۔خالی فنڈ کاغذوں تک جاری ہونے سے متاثرین کی مدد نہیں ہوتی۔ ہم اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کی مدد کے لئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپوزیشن میں ہیں ہمارا کام ہے ایشوز کو سامنے لانا۔ ہم سے جتنا ہوسکتا تھا ہم امدادی سامان لے کر یہاں پہنچیں ہیں۔ مگر اصل کام تو سندھ حکومت کو کرنا تھا جو بلکل غائب ہے۔ لوگوں کے پاس نہ تو کھانے کیلئے راشن ہے نہ ہی پینے کیلئے صاف پانی۔ جس طرح سے امدادی سرگرمیاں شروع ہونی چاہئیے تھی ابھی تک نہیں ہوئی۔ سندھ حکومت میں صرف بل بن رہے ہیں مگر امدادی سامان نظر نہیں آرہا۔

حلیم عادل شیخ

مزید :

علاقائی -