8 پولیس افسران کے تقررو تبادلے

 8 پولیس افسران کے تقررو تبادلے

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خا ن نے آٹھ پولیس افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظر عمر سعید ملک کو ڈی پی او خانیوال،ڈی پی او خانیوال اسد سرفراز خان کو ڈی پی او ڈی جی خان،ڈی پی او ڈی جی خان عاطف نذیر کو اے آئی جی کمپلینٹس سی پی او،پنجاب لاہور، اے آئی جی کمپلینٹس سی پی او پنجاب زاہد نواز کوایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن ایس پی یوپنجاب لاہور،ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال جاوید احمد خان کوسنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے، ایس ڈی پی او حضرو اٹک غلام اصغر کوایس ڈی پی او جنڈ اٹک،ایس ڈی پی او جنڈ اٹک محمد اسلم کو ایس ڈی پی او حضرو اٹک جبکہ ایس ڈی پی او اقبال ٹاؤن،لاہور عبدالغفور کوسنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -