رنگ محل، بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی

رنگ محل، بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)رنگ محل کے علاقے میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق رنگ محل کے علاقے حویلی میاں صاحب کے قریب بوسیدہ مکان کی چھت زوردار دھماکے سے نیچے آ گری جس کے نتیجے میں دو افراد ملبے تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید :

علاقائی -