صوبائی دارالحکومت،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی،زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی،زیورات ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے،گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندر میں عاصم کے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،چوہنگ  میں رشید کے گھر سے چھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، ڈیفنس میں احسان  اور اس کے اہل خانہ سے چھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،برکی میں سفیان کے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،جوہر ٹاؤن میں عرفان کے گھر سے چار لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،نواب ٹاؤن میں عباس کے گھر سے چار لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،مصری شاہ میں محبوب کے گھر سے تین لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، راوی روڈ میں جنید اور اس کے اہل خانہ سے دو لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،گلبرگ کے علاقہ میں احمد کے گھر سے سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، رائیونڈ میں محمد دین کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،ستوکتلہ کے علاقہ میں جہانزیب سے50ہزار روپے جب کے غالب مارکیٹ میں کاشف سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ڈیفنس سے گاڑی جبکہ نولکھا،اچھرہ،سمن آباد اور گرین ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -