اپوزیشن کے موجودہ قائدین جمہوری کردار ادا نہیں کر سکتے،ہارون گل

اپوزیشن کے موجودہ قائدین جمہوری کردار ادا نہیں کر سکتے،ہارون گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل نے کہا ہے کہ جب تک اپوزیشن پارٹیوں پر موجودہ قیادت کا قبضہ رہے گا وہ کسی صورت اپنا جمہوری کردار نہیں نبھا سکیں گی،(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے مل کر ملک لٹا، اپوزیشن پارٹیوں کی موجودہ قیادت سر سے پاؤں تک کرپشن میں لتھڑی ہوئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنما آج  مذاکرات پر آسما ن سر پر اٹھا رہے ہیں حالانکہ ماضی میں یہ دونوں پارٹیاں اقتدار سنبھالتے ہی سب سے پہلے لوٹ مار کا کام سرانجام دیتی تھیں، جبکہ پارلیمنٹ کو ان کی اس واردات کی کانوں کان خبر نہیں ہوتی تھی، مذکورہ دونوں جماعتوں نے لوٹ کھوسٹ کی انتہا کردی۔تحریک انصاف کی قیادت پہلے دن سے ملک وقو م کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے اور مشکل فیصلے بھی کئے ہیں۔


مگر نتائج عوام کو جلد ملنا شروع ہو جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی باگ دوڑ مخلص اور دیانتدار اور با صلاحیت قیادت کے پاس ہے، عوام کے اعتماد کو کسی طور بھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔