ہر بشر دو شجر مہم کا آغاز، شہر بھر میں 20ہزار پودے تقسیم کئے گئے

  ہر بشر دو شجر مہم کا آغاز، شہر بھر میں 20ہزار پودے تقسیم کئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)پی ایچ اے کی جانب سے ہر بشر دو شجر مہم شروع کر دی گئی جس کے تحت شہر بھر میں پودے لگائے جارہے ہیں چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی ڈی جی پی ایچ اے غلام فرید سمیت دیگر افسران نے جیلانی پارک میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگاکر مہم کا آغاز کیا۔ڈائریکٹر فنانس عثمان غنی۔ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر مدثر اعجاز،ڈائریکٹر پی ایچ اے اقبال ٹاؤن زون حامد جاوید،پی آر او نادیہ طفیل سمیت دیگربھی شریک تھے۔جیلانی پارک میں شہریوں کی بڑی تعداد بھی شجرکاری مہم میں شریک ہوئی۔ڈی جی غلام فرید نے کہا کہ ہر شہری ہمارا مہمان خصوصی ہے اور شجر کاری مہم کا حصہ ہے۔ شجر کاری مہم میں چھٹی کے دن بھی کام جاری رکھا ہے۔ڈی جی غلام فرید کے مطابق ہر بشر دو شجر مہم کے تحت اب تک20ہزار پودے عوام کو تقسیم کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ہر پاکستانی شجر کاری مہم میں حصہ لے رہا ہے۔دریں اثناء پی ایچ اے کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔