حکومت نے ایک سال میں صرف انتقامی کارروائیاں کیں،عزیز الرحمن چن

حکومت نے ایک سال میں صرف انتقامی کارروائیاں کیں،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک سال میں صرف مخالفین کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی بھی 100 دن کی کارکردگی سے مختلف نہیں عمران خان کے پاس باتوں کے سوا کچھ نہیں عوام مہنگائی، بدامنی اور بیروزگاری سے تنگ خودکشیاں کر رہے ہیں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ میں کچھ نہیں ہو گا عمران خان عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ایک بھی وعدے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے غلط پالیسیوں اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکال دی، شدید مہنگائی کے دوران دو وقت کی عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ حکومت چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں شیخ چلی کے طرح خیالی پلاؤ پکانے والے بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔

 الیکشن کے دوران سبز باغ دکھانے والوں کی صفر کارکردگی کی وجہ سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -