انجمن آرائیاں کا کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف مظاہرہ

انجمن آرائیاں کا کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف مظاہرہ

  

لاہور(پ ر) انجمن آرائیاں پاکستان کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جبکہ اس موقع پر نریندر مودی کے پتلے کوعلامتی پھانسی بھی دی گئی۔ مظاہرے کی قیادت انجمن آرائیاں پاکستان کے صدر حاجی محمداعجازاور سیکرٹری جنرل ملک محمد اکبر نے کی۔حاجی محمداعجازاور ملک محمداکبر نے کہا کہ ساری پاکستانی قوم اپنے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کشمیریوں کی تحریک آزادی کی جدوجہد میں دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج اپنے ملک کے دفاع کیلئے ہر لمحہ چوکس ہیں اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اس موقع پر نریندر مودی کے پتلے کو علامتی پھانسی بھی دی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -