ایل ڈبلیو ایم سی کا کریک ڈاؤن،کچرا پھیلانے پر 9ہوٹلوں اور 2بینکوں کے چالان 

ایل ڈبلیو ایم سی کا کریک ڈاؤن،کچرا پھیلانے پر 9ہوٹلوں اور 2بینکوں کے چالان 

  

لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور کے شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار،ایل ڈبلیو ایم سی باغوں کے شہر لاہور میں کچرا پھیلانے والوں کے خلاف سرگرم۔تفصیلات کے مطابق ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی اجمل بھٹی کی ہدایت پر انفورسمنٹ ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے کچرے کا ڈھیر لگانے پر بی ایف سی، لاہور بروسٹ، برگر کاٹیج، ہاٹ اینڈ چلی، بٹ سویٹ، ماسٹر بریانی، مسٹر برگر، صادق حلوہ پوڑی،بون فائر ریسٹورنٹ اور دو بینکوں کے چالان کردیئے، واپڈا ٹان سوسائٹی کا غیر قانونی ڈمپنگ پرچالان کردیا گیا۔ حکام کے مطابق متعلقہ انتظامیہ کھلے عام کچرے کا ڈھیر لگا رہی تھی، ایم ڈی اجمل بھٹی کا کہنا تھا کہ ہم ایسے اقدامات کریں گے جن سے شہری اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -