خصوصی بچوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا چاہتے ہیں،عنبرین حنیف

  خصوصی بچوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا چاہتے ہیں،عنبرین حنیف

  

لاہور(پ ر) ”ہم مشعل راہ فاؤنڈیشن“ پاکستان میں پہلی اور منفرد فاؤنڈیشن ہے جو بیداری کو فروغ دینے میں معاون خدمات کی فراہمی اور نئے وسائل تیار کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ اسپیشل بچوں کی مدد کے لئے ایسی سہولیات فراہم کر ناچاہتے ہیں جو ان کی نگہداشت اور روزگار کے تقاضوں کو پورا کرنے میں معاون ہو ان خیالات کا اظہار فاؤنڈیشن کی ممبر عنبرین حنیف نے معروف صحافی  عبدالطیف بیگ سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا اگلا پائلٹ پروجیکٹ خصوصی بچوں کی زندگی میں استحکام لانے کے لئے خصوصی ضروریات کے لئے پیشہ وارانہ تربیت دینا شامل ہے۔ فاؤنڈیشن خصوصی بچوں کے لئے الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں ایک ایونٹ کا انعقاد کر رہی ہے جس میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہو کر اس چیرٹی کا حصہ بنیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -