تحریک انصافنے ملک کو درست سمت پر گامزن کیا،سعدیہ سہیل رانا

تحریک انصافنے ملک کو درست سمت پر گامزن کیا،سعدیہ سہیل رانا

  

لاہور(پ ر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ایک سال میں ملک کو درست سمت پر گامزن کر دیا ہے اور بتدریج اب ہر شعبے میں بہتری آتی جائے گی۔ تحریک انصاف نے ملک کو مستحکم کرنے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو درست سمت کی جانب گامزن کر دیا اور دیوالیہ ہو نے سے بچا لیا ہے، چند افراد پر مشتمل ٹولے نے جس بیدردی سے لوٹ مار کر کے اس ملک کو کھوکھلا کیا۔

 اب جبکہ ان کا احتساب شروع ہو رہا ہے تو اس پر واویلا سمجھ سے باہر ہے، قوم کی نگلی گئی دولت اگلنے کے علاوہ ان کے پاس نجات کی کوئی راہ نہیں،بلاتفریق و بلاامتیاز احتساب وقت کی اہم ضرورت اور پوری قوم کا مطالبہ ہے چور جتنے مرضی تماشے کرلیں حکومت کو کسی دبا ؤمیں نہیں لاسکتے،ملکی معیشت کو دوبارہ سے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے موثر اور ٹھوس اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں،وزیراعظم غریب عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں، جس ملک کا وزیراعظم 24 گھنٹوں میں سے 20 گھنٹے مسلسل ملک و قوم کی خاطر کام کر رہا ہو وہ ملک ضرور ترقی کرے گا اور اس کے عوام خوشحال ہونگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -